انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما اور کوہلی کا بیٹا بھارتی ہے یا برطانوی شہری؟

بھارتی فلم اسٹار انوشکا شرما اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے اُن کے بیٹے کی ‘برطانوی شہریت’ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

برطانیہ کے قوانین کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کو لندن میں پیدا ہونے کی وجہ سے برطانوی شہریت نہیں مل سکتی بلکہ برطانیہ میں پیدا ہونے والا بچہ اسی صورت میں برطانوی شہری بن سکتا ہے جب اس کے والدین میں سے کوئی ایک برطانوی شہری ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن میں اپنے ذاتی گھر کے مالک ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اُن کا بیٹا برطانوی شہری نہیں بن سکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور کوہلی کے بیٹے کو ایک ہی صورت میں برطانوی شہریت مل سکتی ہے، وہ یہ ہے کہ اُن کا بیٹا کم از کم 10 سال تک برطانیہ میں ہی مقیم رہے، اس صورت میں اُن کے بیٹے کو برطانوی شہریت مل جائے گی۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کی بیٹے کیساتھ AI سے تیار کردہ فیملی فوٹوز وائرل

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 15 فروری کو اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا اور 20 فروری کو جوڑے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

انوشکا اور ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہم محبت بھرے دل کے ساتھ آپ کو یہ خوشخبری سُنا رہے ہیں کہ 15 فروری کو وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ہم نے ‘اکے’ رکھا ہے۔

ان کے بیٹے کے نام کا مطلب ‘امر’ اور ‘لازوال’ ہے اور یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے جبکہ تُرک زبان میں ‘اکے’ کا مطلب ‘چاند کی چمک’ یا ‘چمکتا ہوا چاند’ ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کا بیٹا پیدا ہوتے ہی انسٹاگرام پر چھاگیا

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button