پاکستان

مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہوگا، کوئی خوشخبری آئیگی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (سنو نیوز) بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ امید ہے مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہوگا اور کوئی خوشخبری آئے گی۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہرعلی خان نے سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے، جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے سیاسی قیدیوں کو رہائی اور ریلیف ملے، عمران خان کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے بنا دیئے، اب وہ سیاسی قیدی ہیں، ان کو رہائی ملنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button