پاکستان

موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنیکا فیصلہ

لاہور: (سنو نیوز) پنجاب حکومت نے سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کرنے اور عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹرسائیکل کی رفتار کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس اقدام کو ٹریفک قوانین کی بہتری اور عوامی سلامتی کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل کی حد رفتار کو محدود کرنے کا مقصد بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب میں جلد ہی الیکٹرک وہیکلز (ای وی) متعارف کروانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اطلاعات نے اس موقع پر سیاسی مخالفین پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جا رہی ہے، عدالتوں کے کام پر تنقید کرنا نامناسب ہے۔

عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس زیادہ کام نہیں ہوتا لیکن وہ رونق برقرار رکھنے کے لیے فعال رہتے ہیں۔

عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آئے ہیں۔ کچھ افراد نے اسے سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس فیصلے کو ضرورت سے زیادہ سختی سے تعبیر کیا۔

دوسری جانب ٹریفک ماہرین کے مطابق رفتار کی حد متعین کرنے سے نہ صرف حادثات کی شرح میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو زیادہ محفوظ سفری تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button