پاکستان

علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر کی ذوالفقار علی بھٹو سمیت 104 شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری

قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی تھی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد مذکورہ تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے، سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو عوامی خدمت کے شعبے میں نشانِ پاکستان اور کھیلوں کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہِ امتیاز اور ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی کو بعد ازمرگ نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button