انٹر نیشینل

شارجہ: گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی باپ، بیٹی جاں بحق

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی شہری عمران خان اور ایک بیٹی افسوس ناک واقعے میں جاں بحق جبکہ اہلیہ اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوئے، زخمیوں کو قاسمیہ ہسپتال شارجہ کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے مذکورہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور بیان میں بتایا گیا کہ آزمائش اور غم کی گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور قونصل جنرل اس کمپنی سے رابطے میں ہیں جہاں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی مدد یقینی بنائی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button