کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کیمرون گرین کی کووڈ کیساتھ شرکت

برسبین: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی کیمرون گرین نے کووڈ کے ساتھ شرکت کی ہے۔

برسبین میں جاری ٹیسٹ میچ میں کیمرون گرین کووڈ قوانین کے مطابق ٹیم کے ساتھ شریک ہیں تاہم وہ کھیل کے دوران دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہتے ہیں۔

میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانے کے دوران بھی کیمرون گرین الگ کھڑے ہوئے جبکہ کسی بولر کی جانب سے وکٹ لینے پر جشن منانے کے لیے بھی آسٹریلوی کھلاڑی شامل نہیں ہوئے۔

 

کووڈ قوانین کے مطابق کیمرون گرین کو الگ تھلگ رہ کر ہی ٹیسٹ میچ کھیلنا ہوگا۔ میچ سے قبل، کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button