انٹرٹینمنٹ

انتظارختم؛ کنگا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

ممبئی: ایودھیا میں رام مندر کی تقریب میں شرکت کے بعد کنگنا رناوت نے اپنی نئی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا جس میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم ’’ایمرجنسی‘‘ ان کی کیریئر کی وہ فلم ہے جس کے لیے وہ سب سے زیادہ پرجوش ہیں اور اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ ڈالنے کے لیے میں نے بڑی محنت کی ہے۔

کنگا رناوت اس سے قبل بھی منیکارنیکا کے لیے ہدایت کاری کر چکی ہیں تاہم فلم ایمرجنسی ان کی پہلی سولو ڈائریکشن والی فلم ہو گی جب کہ اس فلم کو لکھا بھی کنگا رناوت ہی نے ہے۔

 

کنگا رناوت نے بتایا کہ ان کی فلم ایمرجنسی 14 جون 2024 کو سینما کی زینت بنے گی اور انھیں امید ہے کہ یہ فلم ان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوگی جس کے لیے ان کے مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 

فلم میں بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سیاسی اور نجی زندگی کو بہت خوبی سے دکھایا گیا۔ سیاسی اتار چڑھاؤ، ایمرجنسی اور پھر قتل یہ وہ واقعات ہیں جس سے یہ فلم ناظرین کو آخر تک محو رکھنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کنگا رناوت کے علاوہ انوپم کھیر، ماہیما چودھری، ملند سومن، شریاس تلپڑے، وشاک نائر اور آنجہانی ستیش کوشک بھی شامل ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button