انٹرٹینمنٹ
غزہ میں نسل کشی کے 100 دن‘، ماہرہ خان کی اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
کراچی: غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو 100 روز گزر گئے اور اب تک 24 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور سفاکیت پر پوری دنیا میں اس کی مذمت جاری ہے اور غزہ میں محصور انسانوں کیلئے نامور شخصیات تواتر سے آواز اٹھا رہی ہیں۔
پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے غزہ پر مظالم کے سو روز مکمل ہونے پر ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کی گئی ہے۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اسے کیپشن دیا ’جہنم کے سو دن، دکھ کے سو دن اور نسل کشی کے سو دن‘۔
دوسری طرف نامور اداکار ماورا حسین نے بھی ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’نسل کشی کے سو دن‘ اور ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی بھی ڈال دی۔