کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے کی۔

ٹی20 فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے فرائص سرانجام دینے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ورک لوڈ کے سبب ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر آرام کیا، انجری سے بچنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔

 

مزید پڑھیں: شاہین کی کپتانی میں قومی ٹیم کا بالنگ اٹیک کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

ٹیسٹ سیریز میں قوم کی توقعات کے مطابق رزلٹ نہیں دے سکے، بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، ہارنے پر زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ’’قومی ٹیم کیلئے چھٹے یا ساتویں نمبر پر کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں‘‘

شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ رنز اسکور کیے اور ایک دو اننگز سے فرق نہیں پڑتا، وہ پاکستان کے اہم بیٹر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button