کھیل

شاہین آفریدی جلد وکٹ نہ ملنے کا افسوس کرنے لگے

کراچی: شاہین آفریدی جلد وکٹ نہ ملنے کا افسوس کرنے لگے، کپتان کہتے ہیں کہ سوئنگ کیلیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا مگر فائدہ نہیں اٹھا سکے، ہم پہلے 19 اوورز میں جدوجہد کرتے رہے، حارث رؤف اور عباس آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ کی طرح اس بار بھی پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ پہلے بولنگ کرنے کا مقصد سوئنگ تھا مگر ہم ابتدا میں فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ اگر ہم چند وکٹیں اڑا دیتے تو حریف ٹیم کے ٹوٹل کو 180-170 تک محدود کیا جا سکتا تھا تاہم آغاز اس طرح نہیں ہوا جیسا ہم چاہتے تھے، میرے خیال میں آخری 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی مگر پہلے 10 اوورز میں ہم جدوجہد کرتے رہے، حارث رؤف اور عباس آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔

 

نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ بیٹ کے ساتھ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا مگر پاکستان نے بھی کھیل میں واپسی کی۔ صورتحال دونوں اننگز میں تقریباً ایک جیسی رہی، وکٹیں گرتی رہیں، ٹاپ آرڈر نے اچھا پرفارم کیا مگر ہمیں مضبوط بنیاد پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اش سودھی نے 2 وکٹیں لیں جبکہ گزشتہ کچھ میچز کے دوران اہم کیچز بھی تھامے ہیں۔

مین آف دی میچ فن ایلن کا کہنا تھا کہ میں کنڈیشنز کے تحت کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، میرے خیال میں 200 رنز اس وکٹ پر اچھا اسکور ہوسکتا تھا، کین ولیمسن کے ساتھ بیٹنگ کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button