غزہ پرحملوں کو 100 روز مکمل، اسرائیل حملوں میں کمی لائے ، امریکا
غزہ: امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر جاری حملے کم کردے۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 100 روز مکمل ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر میڈیا بریفنگ میں ااسرائیل پر غزہ پر حملے روکنے پر زور دیا۔
قومی سلامتی کے ترجمان جون کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ کو ختم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ اسرائیل سے غزہ پرحملوں کی شدت کم کرنے سے متعلق بات کی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایجنیس کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے لیے 100 دن 100 سال کے برابر ہیں۔ فلسطینی جن مشکلات سے گزر رہے ہیں ان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف لندن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے اور اسرائیل سے نہتے فلسطینیوں پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 50 یزار سے زائد زخمی ہیں۔