انٹرٹینمنٹ

شادی کے 12 سال بعد ایشا دیول کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی

نئی دہلی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالینی کی صاحبزادی اداکارہ ایشا دیول اور اُن کے شوہر بھرت تختانی نے شادی کے 12 سال علیحدگی کی تصدیق کردی۔

گزشتہ چند ہفتوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ایشا دیول اور اُن کے شوہر بھرت تختانی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، ان افواہوں کے بعد مداح اُلجھن کا شکار تھے کیونکہ جوڑی کی جانب سے افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا تاہم اب ایشا دیول اور اُن کے شوہر نے اپنی علیحدگی کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا دیول اور بزنس مین بھرت تختانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ “ہم نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد، ہمارے لیے سب سے اہم اور اولین ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی تربیت ہوگی”۔

 

ایشا دیول اور بھرت تختانی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ “ہم آپ کے شکرگزار ہوں گے اگر آپ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں گے”۔

اس جوڑی نے اپنے مشترکہ بیان میں اپنی علیحدگی کی وجہ بیان نہیں کی جبکہ ہیما مالنی نے بھی بیٹی اور داماد کی علیحدگی پر میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش سال 2017 میں ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشا دیول ایک بار پھر شادی کرنے کو تیار

خیال رہے کہ ایشا دیول خود بھی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ زیادہ کامیاب ہیروئن ثابت نہ ہوسکیں اور آج کل فلموں سے دور ہیں، ان کے بھائی سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول جبکہ والدہ ہیما مالنی اور والد دھرمیندر بھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button