انٹرٹینمنٹ

آئرا خان کا ولیمہ، 2500 سے زائد مہمان 9 طرح کے لذید پکوانوں کا مزہ لوٹیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان اور نوپور شیکھرے کے ولیمے میں 2500 سے زائد مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب آج 13 جنوری کو ممبئی میں  باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC) کے مقام پر منعقد ہوگی۔

عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان اور داماد نوپور شیکھرے کے شاندار ولیمے میں 2500 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا ہے جن میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رخ خان سے لے کر سلمان خان تک، بچن خاندان، امبانی خاندان اور کپور خاندان سمیت دیگر نامور بالی ووڈ ستارے شامل ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئرا خان اور نوپور شیکھرے کے ولیمے میں شرکت کرنے والے مہمان بھارت کی 9 مختلف ریاستی پکوانوں کا مزہ اُڑائیں گے، تقریب کے پکوانوں میں گجراتی، لکھنوی اور مہاراشٹری کھانے شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آئرا کی شادی، عامر خان کی دونوں سابقہ بیویوں کیساتھ تصویر وائرل

اس کے علاوہ عامر خان نے ولیمے کی تقریب میں موسیقی کی محفل کا بھی انتظام کیا ہے اور مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آئرا خان اور نوپور شیکھرے کو نئی زندگی کی شروعات کے لیے دُعا دیں، یہی جوڑے کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔

واضح رہے کہ آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔

بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی بیٹی آئرا نے نکاح کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرلی

آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 جنوری سے راجھستان کے شہر اودے پور میں ہوا تھا، 10 جنوری کو آئرا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، اُنہوں نے اپنے اہلخانہ، قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں اسلام کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button