کھیل
ڈیوڈ وارنر کی جملے بازی، اسمتھ بطور اوپنر گولڈن ڈک کا شکار
سڈنی: ڈیوڈ وارنر کی جملے بازی کی وجہ سے اسمتھ بطور اوپنر گولڈن ڈک کا شکار ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر کے مضبوط امیدوار اسٹیون اسمتھ بگ بیش لیگ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر نے بگ بیش میچ میں شرکت کیلیے ہیلی کاپٹر بک کرالیا
حریف ٹیم میں شامل ڈیوڈ وارنر نے اسمتھ کی میدان پر آمد پر فقرے بازی کرکے انھیں ذہنی طور پر منتشر کیا، اسمتھ نے اننگز کا آغاز کیا اور حریف بولر ڈینئیل سامز کی پہلی گیند پر کیچ ہو گئے۔