کھیل
ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان رستم پنجاب بن گئے
لاہور: ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان رستم پنجاب بن گئے جبکہ شیر پنجاب کا ٹائٹل شہزاد پچار نے اپنے نام کرلیا۔
پنجاب اسٹیڈیم میں رائزنگ پنجاب گیمزدنگل ہوا جس میں رستم پنجاب ٹائٹل کی فائٹ میں سانول جھکڑکا جوڑ ساہیوال کے اویس پہلوان سے پڑا، دونوں کے درمیان مقابلہ 34 منٹ تک جاری رہا جس میں سانول نے برتری ثابت کرکے دنگل جیت لیا۔
اس سے قبل شیر پنجاب مقابلے میں شہزاد پچار پہلوان نے عدنان ٹائراں والا کو چت کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔