پاکستان

پہلے مرسڈیز بینز پھر جیپ، مستعفی ہونیوالے جسٹس مظاہر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس( ریٹائرڈ) مظاہر علی اکبر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ان کو پہلے مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی۔کابینہ ڈویژن نےرجسٹرار سپریم کورٹ اور وزارت داخلہ کی سفارش پر سابق جج کو گاڑی الاٹ کی تھی۔

جیونیوز کے ذ رائع کے مطا بق سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے، رولز کے تحت بطور جج سپر یم کورٹ وہ بلٹ فروف گاڑی کی الاٹمنٹ کا استحقاق ( Entitlement) نہیں رکھتے تھے تاہم انہوں نے اس کیلئے وزارت داخلہ کو در خواست کی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی جا ئے۔

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے دوسری شادی، سابق شوہر عمیر جیسول نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا ؟ جانئے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے انہیں مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button