پاکستان

کمشنر پنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے بیان پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغاز کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے چھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات بھی جمع کروا دیے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے، خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button