گولی لگنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے محافظوں سے پہلا جملہ کیا کہا ؟
واشنگٹن: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن مہم کے دوران ایک انتخابی ریلی میں حملہ آور کی فائرنگ میں بال بال بچ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر پر حملہ آور نے اُس وقت گولی چلائی جب ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیج پر کھڑے تقریر کر رہے تھے۔ گولی ان کے کان کو چھو کر گزر گئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے فوراً جھک گئے اور خود کو ڈیسک کے پیچھے چھپا لیا۔
یہ خبر پڑھیں؛ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک
اسی دوران ان کے سیکورٹی محافوں نے لپک کر سابق صدر کو حصار میں لیا اور جب تک حملہ آور کو جوابی فائرنگ میں مار نہیں دیا گیا۔ جسمانی ڈھال بنے رہے۔
حملہ آور کے مارے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیسک سے اُٹھایا اور گاڑی کی جانب لے کر جانے لگے۔
سابق صدر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو پہلا جملہ یہ کہا کہ تھوڑی دیر رکو میں اپنا جوتا پہن لوں۔ اس کے بعد ٹرمپ مکا لہراتے ہوئے اُٹھے اور گاڑی تک گئے۔
اس دوران انتخابی جلسے میں موجود ان کے حامی بھی جذباتی ہوگئے اور فائٹ فائٹ فائٹ کے نعرے لگانے لگے۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے میں ملوث شوٹر کی شناخت ہوگئی
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم حملے کے محرکات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
فائرنگ میں ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔