انٹر نیشینل
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
ریاض: سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دریافت سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے کی ہے۔
سعودی وزیر نے کہا کہ “آرامکو نے مشرقی صوبے اور ربع الخالی میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز، ایک عربین لائٹ آئل ریزروائر، دو قدرتی گیس فیلڈز اور قدرتی گیس کے دو ذخائر دریافت کیے ہیں”۔
سعودی وزیر توانائی نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور سعودی قیادت کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا خام تیل برآمد کنندہ اور پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا لیڈر ہے۔