انٹر نیشینل

رفح میں حماس کے حملے میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ میں ایک عمارت میں بوبی ٹریپ دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق رفح کے علاقے شابورا مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک عمارت کے اندر مشتبہ نقل و حرکت محسوس ہوئی تو انہوں نے وہاں کارروائی کا فیصلہ کیا، تاہم داخل ہونے سے قبل اندر دھماکہ خیز مواد پھینک کر دھماکے کیے تاکہ اگر یہ کوئی جال ہو تو اسے ناکام بنایا جاسکے۔

اسرائیلی فوجی اچھی طرح اطمینان کرنے کے بعد فوری طور پر کوئی دھماکہ نہ ہونے کے بعد اندر داخل ہوئے۔ جیسے ہی دو فوجی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوئے، اندر ایک زوردار دھماکا ہوا جس سے عمارت جزوی طور پر زمیں بوس ہوگئی اور اسرائیلی فوجی ملبے تلے دب گئے۔

حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

بعدازاں اسرائیلی فوجی کو عمارت میں ایک بارودی سرنگ کا ثبوت ملا، جس سے پتہ چلا کہ یہ حماس کا بچھایا گیا ایک جال تھا۔

ہلاک فوجیوں میں کمپنی کمانڈر میجر تال پشیبلسکی شاولوف، اسٹاف سارجنٹ ایٹن کارلسبرون، سارجنٹ الموگ شلوم اور سارجنٹ یائر لیون شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق گیواتی بریگیڈ کی جاسوس یونٹ سے تھا۔ سارجنٹ یائر لیون اسرائیلی انتہاپسند سیاست دان موشے فیگلن کا پوتا تھا۔

ان ہلاکتوں سے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 299 ہو گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button