کھیل

روہت شرما کی پاکستان آمد؟ بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف

ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انڈین میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق اگرچہ بھارتی ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز نہیں کھیلے گی، مگر روہت شرما ممکنہ طور پر پاکستان میں ہونے والے فوٹو شوٹ اور پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے اصولوں کے تحت ہر بڑے ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام شریک ٹیموں کے کپتانوں کا اجتماع کیا جاتا ہے، جہاں فوٹو شوٹ اور میڈیا سے گفتگو کی جاتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شرما کی پاکستان آمد کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے، لیکن یہ دورہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہوگا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ بھارت اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کیخلاف کرے گا۔

انڈین میڈیا کی جانب سے دی جانے والی خبر کے بعد یہ خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، شائقین کرکٹ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کیلئے ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم حتمی فیصلے کا انتظار باقی ہے، جو آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button