پاکستان
پاک، ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک ترک تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں ترقی چاہتے ہیں۔
ملتان میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان ایک ساتھ کھڑے ہیں، مستقبل میں ہماری دوستی مضبوط رہے گی۔
بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی وجہ سے پنجاب میں بلکہ پاکستان میں ترقی کے راستے کھل رہے ہیں، مستقبل میں بھی اس طرح کی شراکت داری کی امید رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ترکیہ کا آنا دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایسے ہی ساتھ مل کر پاکستان میں ترقی کےلیے کام کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات سے تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی چاہتے ہیں۔