پاکستان

کراچی کے نجی اسکولوں کے میٹرک کے طلباء کن مہینوں کی فیس دینے کے پابند؟

محکمۂ تعلیم نے کراچی کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کی فیسوں کے معاملے پر بیان جاری کر دیا۔

محکمۂ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button