پاکستان

آئی ایم ایف فنانشل سرکلز میں سند کا درجہ رکھتا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے 2013-18 میں کامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کا ایک پروگرام ختم کر لیا تھا، یہ امید تھی کہ اس کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ نہیں جانا پڑے گا لیکن عمران خان کی حکومت میں میعشت کی جو درگت بنی، 2018 میں آکر ہر وہ پالیسی چاہے وہ سی پیک تھا یا اقتصادی اصلاحات تھیں جس کو ہم نے چلایا تھا کو ریورس کیا اور میعشت کریش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں ان کے طے کردہ معاہدے پر عمل کرنا پڑا، وہ اتنا ڈیمج تھا کہ ملک کو دوبارہ سہارا دینے کیلیے اسی وقت اندازہ تھا کہ ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔

میں سمجھتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف اور انٹرنیشنل ایجنسیوں کا حکومت کی سمت اور وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار ہے،آئی ایم ایف فنانشل سرکلز میں ایک سند کا درجہ رکھتا ہے، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تلخیاں ہر جگہ ہی ہیں اور روز باتوں سے ہم تلخیاں بڑھائے چلے جا رہے ہیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ بڑی تصویر توکوئی دیکھ ہی نہیں رہا، حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور ہمارے سیاسی اکابرین کے سارے اقدامات صرف یہی ہیں کہ آج کا دن تو نکالیں، یہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے، پنجاب میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگر اگلے چھ مہینے میں الیکشن ہوں تو (ن) لیگ کا ٹکٹ ہی کوئی نہیں لے گا، اٹک سے لاہور تک (ن) لیگ کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہے کون اس خلا کو پْر کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ دہشت گرد اور فلانے ہیں اور یہ کہتے ہیں آپ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہیں اور آپ کی کوئی اوقات ہی نہیں ہے یہ ایک سیاسی بیان بازی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قسم کی سرگرمی عمران خان چاہتے ہیں اس کے لیے تنظیم چاہیے اور تنظیم ابھی ہے نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button