پاکستان

بجلی چوری کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق نے وزرائے حکومت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بغیر سیاسی دباؤ کے عملدرآمد ہوگا۔

انوارالحق نے کہا کہ 8 سو سے ایک ہزار صارفین پر ایک میٹر ریڈر کام کرے گا، 450 بجلی صارفین پر ایک اسسٹنٹ لائن مین ذمہ دار ہوگا۔

اس موقع پر وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں صحت کی بہتر سہولیات مہیا کر رہے ہیں، آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی سہولت کا بجٹ دوگنا کیا ہے، ہر تحصیل ہسپتال کو 5 ملین روپے ہسپتالوں کو فراہم کئے ہیں، ملازمین کی حاضری کو 45 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارڈیک ہسپتال کو فنڈز مہیا کئے ہیں، انجیو پلاسٹی اور انجیو گرافی ہو رہی ہے، کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کریں گے، آزاد کشمیر میں کڈنی کے مریضوں میں دیگر علاقوں کی نسبت 25 فیصد اضافہ ہے۔

سینئر وزیر وقار نور نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے ، مزید گاڑیوں کے نیلامی میرپور میں ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button