آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی، علی محمد خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازعہ ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے قائد کا موقف ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔
\یہ بھی پڑھیں: مجیب الرحمان ویڈیو، عمران خان کا تفتیش میں تعاون سے انکار
واضح رہے کہ عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے بانیِ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کے لیے رابِطہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔