پاکستان

آئینی ترامیم پر پیپلزپارٹی کا جے یوآئی (ف) سے رابطہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کیساتھ رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب نے جے یوآئی کے رہنما کامران مرتضی سے رابطہ کرکے جے یوآئی سے آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی ہے اورکہا ہے اپنا مسودہ تیارکرکے ہمیں دیں پھر اس پر مذاکرات کر لیں گے۔

ذرائع کے مطابق کامران مرتضیٰ نے پی پی پی کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے پیپلزپارٹی کو آئینی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسودہ بنانے کا کہہ دیا ہے۔

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائے تھے آپ پہلے اپنا مسودہ دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ مسودہ کسی شخصیت کو مد نظر رکھ کر نہیں بلکہ آئینی اور قانونی معاملات بہتربنانے کیلیے ہونا چاہیے۔ جے یو آئی (ف) مسودہ حاصل کرنے کے بعد ہی پی ٹی آئی سے مشاورت کریگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button