پاکستان
مری میں جنگلی جانور کے حملے میں بچی اور خاتون شدید زخمی
راولپنڈی: مری میں جنگلی جانور کے حملے میں 12 سالہ بچی اور خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
رسیکیو اہلکاروں کے مطابق مری کے علاقے سکاوٹ کیمپ چھرہ گلی میں جنگلی جانور نے 12 سالہ بچی پر حملہ کردیا۔ جانور کے حملے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسی جنگلی جانور نے ملحقہ علاقے میں ایک خاتون کو بھی زخمی کیا جنہیں اہل علاقہ نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔