ماڈل بازار عام آدمی کے لئے ہیں ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہئیے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماڈل بازار عام آدمی کے لیے ہیں ان میں ہر صورت اچھی چیز ملنی چاہئیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے مڈال بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کی ڈویلپمنٹ کے لئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پوری لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہےہیں۔ پنجاب کے ہرضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے جبکہ ماڈل بازاروں کو گریب پنجاب سولر ماڈل پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے اور اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔