پاکستان

آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے چرس اور ویپس فروخت کرنیوالے 8ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اے این ایف نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے چرس اور سی بی ڈی آئل سے بھرے ویپس و دیگر مواد برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں بیک وقت کریک ڈاؤن کیا اور ویپس کی تقسیم میں ملوث بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے چرس کے تیل سے بھرے ویپس، سی بی ڈی آئل، ٹی ایچ سی آئل، بھنگ کے پودے سے بنے سگریٹ رول، چرس کا تیل، افیون اور چرس سمیت دیگر غیر قانونی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

 

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان قدرتی مصنوعات اور ادویات کی فروخت کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ای کامرس پلیٹ فارم کو منشیات کی سپلائی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ ملزمان کارگو کمپنیوں کے ذریعے بیرونی ممالک سے ممنوعہ اشیاء درآمد کرتے تھے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ والدین نوجوانوں میں ویپ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے بچوں کے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

اے این ایف آن لائن کاروبار کے لیے حکومتی قوانین اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button