پاکستان

ڈسکور پاکستان اور ایچ اینڈ ایس ورلڈ وائیڈ یو ایس کے مابین معاہدہ

اس معاہدے سے پاکستان اور شمالی امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا: میاں شہباز

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈسکور پاکستان چینل پاکستان کی خوبصورتی اور ثقافت کی تشہیر کا معروف چینل ہے۔ شمالی امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیزاب بہت جلد ڈسکور پاکستان کی نشریات کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔ شمالی امریکہ میں ڈسکور پاکستان کی نشریات کی تشہیر کےلئے ڈسکور پاکستان،ایچ اینڈ ایس ورلڈ وائیڈ یو ایس اے کے مابین معاہدہ طے پایا گیا۔ اس شراکت داری کا مقصد شمالی امریکہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوںکو ڈسکور پاکستان کا حصہ بننا اور پاکستان کی نشریات کو بھرپور طریقے سے پہنچانا ہے، جو انہیں اعلیٰ معیار کے پروگرامز کے ذریعے اپنے وطن سے جڑے رہنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

Mian Shahbaz

ڈسکور پاکستان پاکستان کے مشہور چینل میں سر فہرست آتا ہے ۔اس کے علاوہ امریکہ بھر میں ڈسکور پاکستان چینل نے بہت جلد پاکستانی کمیونٹی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اس چینل کو بیک وقت 50ملین سے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے، شمالی امریکہ میں ناظرین پاکستان کے متنوع مناظر، ثقافتی ورثے اور طرز زندگی کو نمایاں کرنے والے دلکش نشریات تک رسائی حاصل کرپائیں گے۔

اس شراکت داری کے اہم سنگ میلوں میں سے ایک سنگ میل یہ ہے کہ ڈسکور پاکستان کی نشریات کو برائے راست ڈش نیٹ ورک کے پلیٹ فارم سے نشر کیا جائےگا۔ یہ اقدام چینل کی رسائی کو مزید وسعت دے گا، جس کی وجہ سے ہر وقت ناظرین کو شاندار الٹرا ایچ ڈی کوالٹی کی نشریات دیکھنے کو ملے گی ۔

اس موقع پر پاکستان ٹائمز کے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق نے کہا ہم شمالی امریکہ میںاپنے چینل کی نشریات کومضبوط بنانے کے لیے ایچ اینڈایس اور امریکہ کے معروف پرنٹ میڈیا اخبار پاکستان ٹائمز کے ساتھ شراکت داری معاہدے پر خوش ہیں ۔

یہ شراکت داری معاہدہ ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کی ثقافت ہی پاکستان کی شناخت ہے ۔ہم امریکہ میں بسنے والے تارکین وطن تک پاکستان کی لمحہ با لمحہ خبر ،پاکستان کی ثقافت ،خوبصورتی اور پاکستانیوں کا پاکستان سے جڑے رہنے کا ایک بڑا ذریعہ بنیں گے۔

پاکستان ٹائمز کے تعاون کے ساتھ شمالی امریکہ کے ناظرین کی دلچسپیوں اور ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرامز نشر کیے جائیں گے جن میں پاکستان کی ثقافتی تقریبات،تہوار، دستاویزی فلمیں ،پاکستان کے روایتی کھانے ٹاک شوز، مارننگ شوز اور دیگر پروگرامز نشر کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کی بہترین نمائش کی جا سکے۔ ایچ اینڈ ایس کے سی ای او اور پاکستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹر میاں شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکور پاکستان کے اس شراکت داری معاہدے پرمیں بہت خوش ہوں۔

اس معاہدے سے پاکستان اور شمالی امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ نشریات کا تبادلہ بھی عمل لایا جا سکے گا جو ایک خوش آئین بات ہے۔ بہت جلد ڈسکور پاکستان کا چینل ناظرین ڈش نیٹ ورک پر ملاحظہ فرمائیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button