پاکستان

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی (انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو ملکی تاریخ میں پہلی بار ہے۔

آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جاری کردہ اپنے بیان میں شزہ فاطمہ نے مزید کہاکہ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں۔

زیر مملکت کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور مزید اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں، امید ہے کہ اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button