پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد / راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جیل سے ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

جیل سے ملزمان کو عدالت لانے والے گارڈز کی احتجاج میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

ملزمان پیش نا ہونے سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی جبکہ ضلع کچہری جوڈیشل کمپلیکس صبح دس بجے کے بعد مکمل ویران ہوگیا۔

اسی طرح، راستوں کی بندش کے باعث دیگر ملزمان اور سائلان بھی پیش نا ہو سکے۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل

واضح رہے کہ ڈی چوک میں تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر انتظامیہ نے دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے داخلی راستے سیل کر دیے ہیں جس کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈی چوک سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دو شہری اور ایک تحریک انصاف کا کارکن شامل ہے۔

 

اسلام آباد جانے والے شہریوں سمیت ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروسز معطل ہیں۔ پنجاب کے 4 شہروں لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button