پاکستان

ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری

اسلام آباد: کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

تمام پریذائیڈنگ  افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل جس میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر بھجوایا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ  افسران کو عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 اور این اے 48 میں پولنگ میٹیریل متعلقہ حلقے کو دیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ  کی جانب سے بھی انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کا کام  جاری ہے۔ پشاورالکشن کمیشن سے 3 مختلف مقامات پر الیکشن سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ملتان میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس سے الیکشن کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button