کھیل
ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان آنے کیلیے ویزے جاری
اسلام آباد: بھارتی ٹینس ٹیم کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیے جس کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کے لیے پاکستان آنا یقینی ہوگیا ہے۔
بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سے اسلام آباد پہنچے گی جس میں ٹیم کے 7 کھلاڑی اور 5 آفیشلز شامل ہیں، بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے گی۔
ڈیوس کپ کی کوریج کے لیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کر دیے گئے۔
پاکستان اور بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور 4فروری کو اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔