کھیل

‘ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ’ علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی

سابق کرکٹر وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس نے اہلیہ عالیہ ریاض کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر علی یونس نے اپنی اہلیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی عالیہ کیساتھ ہمراہ نکاح کے بعد پہلی تصویر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

انہوں نے کیپشن میں عالیہ ریاض کو مینشن کیا کرتے ہوئے لکھا ‘ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ’۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹرعالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی علی یونس کا نکاح ہوگیا

پاکستان ویمنز ٹیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف مدمقابل ہے، اس میچ میں علی یونس بطور کمنٹیٹر جبکہ انکی اہلیہ عالیہ بطور کرکٹر ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ علی یونس اور عالیہ ریاض کا نکاح کچھ روز قبل ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button