ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کے دوران ایک مرتبہ پھر ریکارڈ بُک میں اپنے نام لکھنے کی تیاری کرنے لگے۔
دورہ آئرلینڈ سے شروع ہونے والی 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا، بابراعظم اس دورے کے دوران کے دوران کئی متعدد سنگ میل حاصل کرسکتے ہیں۔
ایک فتح کے ساتھ بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے، اسوقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
اس فہرست میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔
دوسری جانب بطور کپتان آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے والے ایرن فنچ 76 میچز کیساتھ سب سے آگے ہیں، بابراعظم آئرلینڈ کیخلاف 10 مئی کو پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرکے انکا ریکارڈ بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
اسی طرح بیٹنگ کے محاذ پر بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 107 اننگز میں 3 ہزار 823 رنز اسکور کیے ہیں، انہیں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 215 جبکہ 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 177 رنز درکار ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
بھارت کے ویرات کوہلی 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بناکر سب سے آگے ہیں، انہی کے ہم وطن اور کپتان روہت شرما 143 اننگز میں 3ہزار 974 رنز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔