بزنس

شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت

اسلام آباد / پشاور: ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختون کے علاقے شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیے۔

اعلامیے کے مطابق گیس وزیرستان میں شیوا2 کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئی، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی جس سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

 

واضح رہے کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button