بزنس

عالمی بینک کا پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹرکے گردشی قرضوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

عالمی بینک کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 1241 ارب روپے کا اضافہ ہوا، مالی سال 2018 میں گردشی قرضہ 1152 روپے تھا جوکہ مالی سال 2024 میں 2393 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

عالمی بینک نے تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، مہنگی بجلی کی پیداوار، تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو گردشی قرضوں میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button