پاکستان

خیبرپختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا : بیرسٹرسیف

پشاور: (دنیانیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ صنعتی انقلاب کیلئے اپنی پاورٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا ۔

ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں کے پی ایک بار پھردیگر صوبوں پر سبقت لے گیا، اس سلسلےمیں ایک نجی کمپنی سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے جس میں 8 ارب روپے کی لاگت سے اس انقلابی منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے گا۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے صنعتوں کو انتہائی سستی بجلی فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سوات مٹلتان سےمدین تک 40 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی، پہلے مرحلے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 7 ارب روپے آمدن ہوگی۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہناتھا کہ سوات میں پیدا ہونے والی بجلی مقامی صنعتوں اور نیشنل گرڈ سٹیشن کو فراہم کی جائے گی، منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں توانائی اور صنعتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button