پاکستان

اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مردان،مالاکنڈ ، کوہاٹ، سوات،بونیر،شانگلہ،نوشہرہ ،صوابی اور میانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیرزمین 130 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button