پاکستان
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2642ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب ملک میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 274400 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے گھٹ کر 235254روپے کی سطح پر آگئی۔