انٹر نیشینل

 واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں سے اپنی حیران کن عسکری صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی عالمی شہرت یافتہ خفیہ ادارے ’’سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی‘‘ کے چیف ولیم برنس نے اپنے ملک اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ ولیم برنس کے بقول فی الحال ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران براہ راست جنگ نہیں چاہتے لیکن خطے میں جنگ کا خطرہ بہرحال ایک حقیقت ہے جس کے باعث کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔   سی آئی اے چیف نے مزید کہا کہ اسرائیل جوابی حملے کے لیے بہت احتیاط سے کام لے رہا ہے لیکن اس سوچ بچار کے باوجود وہ کوئی غلط قدم اُٹھا سکتا ہے اور پھر چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں گی۔ ولیم برنس نے حماس اسرائیل مذکرات پر کہا کہ مذاکرات کاروں کو خطے میں طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کر کڑے فیصلے لینا ہوں گے۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے نو منتخب صدر نے اگلے سال کے آغاز سے ملک بھر میں ہزاروں باروچی خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے جہاں سے طلبا اور حاملہ خواتین سمیت 83 ملین آبادی کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ فوڈ پروگرام کا آغاز جنوری سے ہوجائے گا جس کے پہلے مرحلے میں  تقریباً 2 کروڑ طلبا کو مفت کھانا دیا جائے گا جس کی مالیت 71 کھرب روپے  ($4.54 بلین) ہوگی۔

نیشنل نیوٹریشن ایجنسی کے سربراہ دادن ہندیانہ نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 5 ہزار باورچی خانے قائم کیے جائیں گے جن کی تعداد 2027 تک 30 ہزار تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

ایک باورچی خانے سے تقریباً 3 ہزار بچوں کو روزانہ 200 کلو چاول، 350 کلو مرغی کا گوشت یا 3 ہزار انڈے، 600 لیٹر دودھ اور 350 کلو سبزیاں پکا کر دی جائیں گی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد ملک سے غذائی قلت کو ختم کرنا ہے۔ پروگرام کی تکمیل پر اس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہوا کریں گے جن میں اولین ترجیح طلبا اور حاملہ خواتین ہوں گی۔

اگلے سال اس پروگرام کے تحت 3 لاکھ 12 ہزار میٹرک ٹن چاول، 4 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن مرغی کا گوشت یا 4.68 بلین انڈے، 936 ملین لیٹر دودھ اور 546,000 میٹرک ٹن سبزی استعمال ہوگی۔

یہ باورچی خانہ ہفتے میں 6 روز کھلا کرے گا اور اس پروگرام کی سالانہ مالیت 28 ارب ڈالر تک ہوگی۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں نومنتخب صدر پرابوو سوبیانتو 20 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button