انٹر نیشینل

جو بائیڈن کا صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار

واشنگٹن: امریکا کے موجودہ صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن، جو اپنی بڑھتی عمر کے حوالے سے سخت تنقید کی زد میں ہیں کا کہنا ہے کہ وہ اچھی صحت میں ہیں، انہوں نے ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جوبائیڈن نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔

لیکن پریس کانفرنس میں بھی ان کی زبان لڑکھڑاتی رہی اور زبانی غلطیوں کا شکار رہی، ایک موقع پر انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کو نائب صدر ٹرمپ کہہ دیا۔

اس پریس کانفرنس سے قبل شام کو صدر نے یوکرین کے رہنما کو نیٹو کی ایک تقریب میں ولادیمیر پیوٹن کے طور پر متعارف کرایا تھا، جس کے بعد کمرے میں ہلچل مچ گئی تھی۔

جو بائیڈن کی اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کے مزید ارکان نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ ہونے والی بحث میں ناکامی کے بعد ان کی عمر کے بارے میں خدشات بڑھ گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button