پاکستان

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے پاکستان آمد پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

دونوں فریق دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button