نواز شریف کے پوسٹر کو جوتے مارنے کا واقعہ، ایس ایچ او مری معطل
کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والی ہنگامی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کمشنر آفس راولپنڈی میں میٹنگ جس میں اعلی حکام شریک ہوئے۔
کیا اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔
انکوائری مکمل ہونے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ایس ایچ او مری کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی جبکہ واقعہ کی فیکٹ فائنڈنگ کے لیے ایس ایس پی آپریشن حافظ کامران کی سربراہی مین سی ٹی او راولپنڈی اور ڈی ایس پی سیکورٹی پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی جو رپورٹ سی پی او راولپنڈی کو ارسال کرے گی۔
یاد رہے کہ مری مال روڈ پر 14 اگست کے موقع پر جب 15 سے بیس ہزار افراد موجود تھے تو ایک ہجوم نے پی ٹی آئی کی حمایت میں نعرے بازی کی اور ایک ہوٹل جس پر نواز شریف کا بینر آویزاں تھا اس پر جوتے برسائے۔
دوسری جماعت کے حامیوں نے جوابا شدید نعرہ بازی کرکے ہوٹل سے کریکر پھینک دیے جس پر عوام مشتمل ہوگئے اور پولیس کو لاٹھی چارج کرکے بمشکل صورتحال کو قابو کرنا پڑا۔ اس حوالے سے پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کیا۔