شام پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کے داماد شہید
شام پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصر اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے داماد حزب اللہ کے سینیئر رکن اور یونٹ 4400 کے کمانڈر محمد جعفر قصیر کے بھائی تھے۔
حزب اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر ایک روز قبل ہی شام کے دارالحکومت پہنچے تھے۔
حسن نصر اللہ کے داماد کے بھائی محمد جعفر قصیر کو بھی گزشتہ روز فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ محمد جعفر قصیر ایران کے نہایت قریب تھے اور ایران سے جنگی اسلحہ لانے کے ذمہ دار تھے۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے غیر معمولی اعلان میں بتایا تھا کہ اسرائیل کے دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 3 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے تاہم کسی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔
یاد رہے کہ شام کے اس علاقے میں رواں برس جنوری میں اسرائیلی حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس چیف اپنے نائب کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔