بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں ،شاہ محمود قریشی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاست دانوں کو اپنی غلطیوں سے سیھنا چاہیے۔ قانون سے ٹکر لینا یا قانون ہاتھ میں لینا ہماری پالیسی نہیں ہے۔ اقتدار میں آئے تو کسی پر مقدمات نہیں بنائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں۔ میں 9 مئی کو صوبے میں ہی نہیں تھا پھر بھی جیل میں ہوں۔ مجھے سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی ان حالات سے گزرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا غلط استعمال کررہی ہے۔ میری بیوی اور بچوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ یہ ہماری نسلوں نے نہیں دیکھا تھا۔ ان مقدمات سے ہم چیخ نہیں رہے ہم کہہ رہے ہیں کہ انصاف کرو۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جوڈیشل پالیسی کوٹ کی ہے۔ ضمانت کا فیصلہ 5 سے 7 روز میں ہونا چاہیے۔قیدی کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔