سپریم کورٹ نے اسلحہ کے ممنوعہ بور لائسنس کے اجراء کا نوٹس لے لیا، ایک ماہ میں رپورٹ طلب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسلحہ چوری کے ملزم کی ضمانت کے مقدمہ میں ملک میں اسلحہ کے ممنوعہ بور لائسنس کے اجراء کا نوٹس لے لیا، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیے، صوبائی سیکریٹری داخلہ اور آئی جیز سے بھی ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے رجسڑار آفس کو کیس کو 184(3) کے تحت رجسٹر کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی مردان کی جانب سے جاری مجوزہ لائسنس عدالت کو دکھایا گیا، استفسار پر تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ مالک سے لائسنس کے بارے میں تحقیقات نہیں کی گئی۔
شعیب ملک کی ثناء جاوید سے دوسری شادی، سابق شوہر عمیر جیسول نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا ؟ جانئے
روزنامہ جنگ کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا کہ کس اختیار کے تحت ڈی آئی جی مردان نے ممنوعہ اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ جاری یا، آیا ممنوعہ بور اسلحہ کا لائسنس جاری کیا جاسکتا ہے؟سپریم کورٹ نے کہا کہ ممنوعہ اسلحہ کا لائسنس اگر جاری ہو سکتا ہے تو کون کرے گا، ممنوع بور اسلحہ کے جاری کردہ لائسنس کی تعداد کیا ہے؟
سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی آسانی سے دستیابی کیا آئین کے آرٹیکل 9 سے مطابقت رکھتی ہے؟حکم نامہ کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملہ 184(3) کے زمرے میں آنے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کو بھجوادیا۔