بزنس

جولائی، اگست میں غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان

اسلام آباد: رواں مالی سال25-2024 کے پہلے دو ماہ (جولائی،اگست) کے دوران ملک میں درآمدی غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان ہے، اس عرصے میں مختلف اقسام کی غذائی اجناس کی درآمدات 33 فیصد کمی سے 24 کروڑ 53لاکھ ڈالررہ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں غذائی درآمدی بل 18فیصد کمی سے ایک ارب 6 کروڑڈالر رہ گیا ہے جبکہ دودھ کا درآمدی بل 23 فیصد کمی سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔  اس کے علاوہ چائے کی پتی کی درآمد 46451 ٹن سے کم ہوکر38847 ٹن رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو ماہ میں چائے کا درآمدی بل 11کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 9 کروڑ79لاکھ ڈالر رہ گیا،2 ماہ میں سویابین کی درآمدات 52 فیصد کمی سے 2 کروڑ22 لاکھ ڈالر تک آگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پام آئل کی درآمدات 10 فیصد کمی سے 49 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہ گئی، دالوں کی درآمدات 21 فیصد کمی سے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button